بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کا بیٹا موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکپتن کی تھانہ صدر پولیس نے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں عدالت میں پیش کر دیا، جہاں اسپیشل مجسٹریٹ پاکپتن نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واقعے کی تفصیلات

پولیس کے مطابق، موسیٰ مانیکا نے پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی کوٹھی میں اپنے ملازم علی بہادر کو کام میں تاخیر پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے بعد موسیٰ مانیکا نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور زخمی کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے کے’جرم‘ میں ملازم کو گولی مار دی

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، اور موقع پر بھاری پولیس نفری روانہ کر دی گئی۔ زخمی ملازم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسلحہ برآمد، قانون کی عملداری کا عزم

ڈی پی او جاوید چدھڑ کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا سے آلہ جرم (اسلحہ) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp