پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی کوٹھی میں خاور مانیکا اور سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ملازم کو گولی مار دی۔
پولیس کے مطابق خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ملازم کو فائر مار دیا جس سے ملازم علی بہادر زخمی ہو گیا۔ اور اس کے بعد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کو اٹھانے سے منع کردیا۔
ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بھاری نفری پیرغنی کوٹھی پر موجود ہے، پولیس ملازم کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کردیا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نپٹاجائے گا۔














