امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف کے تربیتی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ یوجین بسکیلوز ریجنل ٹریننگ سینٹر میں پیش آیا۔ امریکی اٹارنی جنرل پم بانڈی نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وفاقی ایجنسیاں اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جاپان کے ہوائی اڈے پر امریکی بم پھٹنے سے زور دار دھماکا، انٹرنیشنل پروازیں منسوخ

پم بانڈی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا میں نے یو ایس اٹارنی سے بات کی جو ایک ہولناک واقعے کے بارے میں ہے جس میں لاس اینجلس میں قانون نافذ کرنے والے ایک تربیتی مرکز پر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے وفاقی ایجنٹس موقع پر موجود ہیں اور ہم مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

لاس اینجلس کی میئر کیرن باس کے مطابق ایل اے سٹی فائر ڈیپارٹمنٹ، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر فوری رسپانس دیا اور واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp