بین الاقوامی اداروں میں تقرریوں کا جائزہ: اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، میرٹ اور شفافیت پر زور

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں بین الاقوامی اداروں میں اعلیٰ پیشہ ور ماہرین کے انتخاب اور تعیناتی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تعیناتیوں کے عمل میں شفافیت، میرٹ کی بنیاد پر تقرریوں، اور عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانے پر خصوصی غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کا دورہ امریکا، اقوام متحدہ میں 3 اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اجلاس میں وفاقی وزراء برائے اقتصادی امور و ماحولیاتی تبدیلی، معاونِ خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، اسٹیبلشمنٹ اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹریز، اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp