زکات، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی (ZATCA) نے جدہ اسلامی پورٹ کے ذریعے سعودی عرب میں 310,000 کیپٹگون گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا، جو کہ ایک قسم کا امفیٹامین ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انٹر پول کی کارروائی، گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار
سعودی گزٹ رپورٹ کے مطابق ’زٹکا‘کے ترجمان حمود الہربی نے بتایا کہ یہ غیر قانونی گولیاں ایک گاڑی کے مختلف کمپارٹمنٹس میں چھپائی گئی تھیں جو پورٹ پر آئی تھی۔
چھپائی گئی اسمگلنگ کی تلاش کے بعد زٹکا نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
الہربی نے کہا کہ اتھارٹی سعودی عرب کے تمام داخلی مقامات پر کسٹم کنٹرول کو مزید سخت کرنے کے لیے پُرعزم ہے، اور یہ کہ ایسی کوششیں معاشرے کو منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات سے بچانے کے لیے ضروری ہیں۔