کامیڈی وائلڈ لائف ایوارڈز 2025: پر لطف فطری لمحات کی تصویری نمائش

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کبھی چھپکلی ہاتھ ہلا رہی ہے، تو کبھی شیر کے بچے شرارتیں کر رہے ہیں۔ جی ہاں، نیکون کامیڈی وائلڈ لائف فوٹوگرافی ایوارڈز 2025 ایک بار پھر قدرت کی دلفریب اور ہنسانے والی تصویروں سے دل جیت رہے ہیں۔ ان ایوارڈز کا مقصد صرف ہنسانا نہیں بلکہ قدرتی حیات کے تحفظ کا پیغام دینا بھی ہے۔ یہ مقابلہ 2015 سے جاری ہے اور اسے پیشہ ور و شوقیہ فوٹوگرافرز کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

سال 2025 کی چند بہترین تصاویر:

چھپکلی کا الوداعی انداز

آسٹریلیا کے دریائی کنارے پر چھپکلی کا ہاتھ ہلانا، فوٹوگرافر ’ٹریور رِکس‘ کا شاہکار۔

ایک کوشش اور میرے بھائی

جنوبی افریقہ میں 2 شیر بچوں کی شرارت، ایک دوسرے کو درخت پر چڑھنے پر اُکساتے ہوئے، ’بھارگاوا سریواری‘ کی تصویر۔

زندگی سے بھرپور قہقہہ

دلدلی پانی میں 2 مڈ اسکیپر مچھلیاں، قہقہوں کی تصویر بن گئیں، ’ایما پارکر‘ کا کمال۔

’تو کھچ میری فوٹو‘

’جرمی ڈووکوٹ‘ کی تصویر میں ہرن ایسا لگتا ہے جیسے کیمرے کے لیے باقاعدہ پوز کر رہا ہو۔

قطار در قطار

انٹارکٹکا میں پینگوئنز کی قطار، سمندر میں چھلانگ لگانے کو تیار، ’مارٹن شمیڈ‘ کا دلکش لمحہ۔

میرا گھر میرا گلشن

’بران ہیپ اسٹیڈ‘ کی تصویر میں ایک مینا پرندہ اپنا بڑا سا گھونسلہ بنانے کی کوشش میں الجھ گیا۔

دھت تیرے کی

جاپان میں وائٹ ٹیلڈ سی ایگل اپنے شکار کی حفاظت کرتے ہوئے غصے میں، ’اینٹ کربی‘ کی بہترین تصویر۔

شاہی سواری

گیلاپیگوس جزائر میں ایک لاوا لزَر سمندری اگوانا پر سوار ہو گئی، جیسے کوئی نیا جہازبان ہو۔ ’راشیل میکنٹوش‘ کا خوبصورت کلک۔

ایوارڈز کے بانی پال جوئنسن ہکس کے مطابق ہماری دنیا خوبصورت اور باہم جڑی ہوئی ہے، لیکن انسان مسلسل اسے نقصان پہنچا رہا ہے۔ یہ تصویریں ہنسی کے ذریعے سنجیدہ پیغام دیتی ہیں۔ ایوارڈز کی فاتح تصاویر دسمبر 2025 میں لندن کی معروف گیلری میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: ناسا کے جہاز نیو ہورائزنز سے کھینچی پلوٹو کی تصاویر، سائنسدان ایک دہائی بعد بھی مسحور

اگر آپ بھی قدرت کے مزاحیہ لمحات کیمرے میں قید کرنے کے ماہر ہیں، تو اگلے سال اپنی تصویر ضرور بھیجیں۔ ہنسی کے ساتھ پیغام بھی دیں، یہی اس مقابلے کا اصل مقصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے