تھائی لینڈ میں جاری پاکستان کی انڈر 16 والی بال ٹیم نے دفاعی چیمپیئن ایران کو ہرا کر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی۔
ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے ایران کو سنسنی خیز میچ کے بعد 2-3 سے ہرا کر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں پاکستان نے ابتدائی 2 سیٹس ہارنے کے بعد بہترین کم بیک اور قومی ٹیم کی جیت کا اسکور 22-25، 21-25، 30-28، 25-21 اور 15-10 رہا۔
یہ بھی پڑھیے: ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان بھارت کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا
ایران کے خلاف فائنل میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد جنید اور فیضان اللّٰہ نے شاندار کھیل پیش کیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے یکطرفہ مقابلے میں بھارت کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ایران نے جاپان کو ہرایا تھا۔
پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، مسلسل تیسری فتح
اسٹریٹ سیٹ مقابلے میں پاکستان نے 25-16، 25-19 اور 25-12 سے فتح حاصل کی۔ پورے میچ میں پاکستان ہر شعبے میں بھارت پر چھایا رہا۔
صرف دوسرے سیٹ کے آغاز میں تھوڑا مقابلہ ہوا لیکن باقی پورا میچ یکطرفہ رہا۔ اٹیک ہو یا بلاک، سرو ہو یا ریکوری ہر پہلو میں پاکستانی کھلاڑیوں کی برتری صاف نظر آئی۔
مزید پڑھیے: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ
پاکستان نے بھارت کے 25 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت نے محض 4 بلاک پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پاکستان کے بلاک پوائنٹس 13 رہے۔