خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات: اپوزیشن جماعتوں کا اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدوار دستبردار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو دستبردار نہ کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کے پی سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی کا ناراض امیدواروں کے دستبردار نہ ہونے پر حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر مولاناعطا الرحمٰن، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، پی پی پی کے پارلیمانی لیڈر احمد کنڈی اور امیدواران شریک ہوئے۔

اس اجلاس میں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان 5 اور 6 کے فارمولا پر ہی عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور رہنماؤں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ پیر کو ہونے والے انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کو دستبردار نہیں کریں گے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی میں نظریاتی کارکنان کو سینیٹ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی ہدایت پر پارٹی کارکنوں نے اس فیصلے کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں سے مذاکرات ناکام، سیاسی کمیٹی ڈٹ گئی

رات گئے کئی گھنٹوں کی مشاورت اور اجلاسوں کے بعد پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے بعض امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کی ہدایت جاری کی اور اعلان کیاکہ حتمی امیدواروں میں مشال یوسفزئی اور مرزا آفریدی شامل ہوں گے۔ اس فیصلے پر کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے تین دیرینہ رہنما اور سینیٹ امیدوار عرفان سلیم، خرم ذیشان اور عائشہ بانو نے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ تینوں رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ویڈیو بیانات میں واضح کیاکہ وہ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ