سینیٹ انتخابات کے لیے مشعال یوسفزئی کا نام بشریٰ بی بی نے نہیں دیا، مریم ریاض وٹو

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ مجھے 100 فیصد یقین ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کا نام نہیں دیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کو کس نے ٹکٹ دیا اور ٹکٹ دینے کی کیا وجہ ہے ہمیں معلوم نہیں، ہمیں یہ بھی معلوم نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کابینہ اراکین سے پارٹی عہدے چھڑوادیے جائیں گے، مشعال یوسفزئی کا دعویٰ

مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ میں جب سے پی ٹی آئی میں ہوں کبھی مشعال یوسفزئی کا نام نہیں سنا تھا، بشریٰ بی بی بھی مشعال یوسفزئی کو پہلے نہیں جانتی تھیں، بشریٰ بی بی کی وجہ سے مشعال یوسفزئی کو عہدہ نہیں ملا، ایسی خبریں درست نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اس معاملے کو دیکھیں گے تاہم پارٹی میں مشعال یوسفزئی سے زیادہ قابل خواتین بھی موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کو رہنماؤں سے ملنے ہی نہیں دیا جارہا اس لیے سوالات اٹھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp