ویتنام میں شدید طوفان، سیاحتی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک

ہفتہ 19 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہالونگ بے میں کشتی طوفان کے دوران الٹنے سے کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ ہفتہ کے روز دوپہر اس وقت پیش آیا جب طوفان وِپھا (Wipha) خطے کے قریب پہنچ رہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں کل 53 افراد سوار تھے جن میں اکثریت سیر کے لیے آئے خاندانوں کی تھی جن میں 20 سے زائد بچے بھی سوار تھے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 11 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں۔

یہ بھی پڑھیے: تربیلا ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے

ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چنھ نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ویتنام کا شہر ہالونگ بے جو اپنے نیلے پانی اور سرسبز چٹانوں کے لیے مشہور ہے، ہر سال لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔

طوفان وِپھا کی وجہ سے ہنوئی میں درخت گرنے اور پروازوں کی معطلی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں جس کے بعد 9 پروازیں دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دی گئیں جبکہ تین پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی