قومی شاہراہ پر 2 مختلف حادثات، 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹھٹہ اور خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 45 سے زائد زخمی ہو گئے۔

پہلا واقعہ ٹھٹہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کراچی سے کینجھر جھیل پکنک پر جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث درسگاہ محمد علی کے مقام پر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملائیشیا میں خوفناک بس حادثہ، یونیورسٹی کے 15 طلبا جاں بحق، 33 زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے کے لیے کراچی سے روانہ ہوئے تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسرا حادثہ خیرپور کے قریب اس وقت پیش آیا جب کراچی سے مانسہرہ جانے والی مسافر کوچ بارش اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ اس حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 25 سے زائد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی ابتدائی وجہ تیز رفتاری اور پھسلن بنی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp