بھارت نے آزاد کشمیر کے نزدیک کان کنی کا ٹھیکا اسرائیلی کمپنی کو دے دیا

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب واقع دو مقامات پر کان کنی کا ٹھیکہ ایک اسرائیلی کمپنی کو 99 سال کی لیز پر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس بات کی تصدیق بھارتی حکومت اور اسرائیل میں قائم اروا مائنز فرم کے درمیان ہونے والے سرکاری معاہدے کے افشاں ہونے سے ہوئی ہے۔ جس میں اسرائیلی کمپنی کو مقبوضہ علاقے میں نچہاما اور ہانگنی کوٹ میں کان کنی کے مقامات لیز پر دیے گئے ہیں۔

15 مارچ 2023ء کو دستخط شدہ دستاویز کے مطابق لیز کی مدت 99 سال ہوگی۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ لیز کا معاہدہ بھارتی وزارتِ کان کنی و ارضیات، جموں و کشمیر کے محکمہ کان کنی اور اسرائیل میں واقع اراوا مائنز کے درمیان ہوا ہے۔

15 مارچ 2023ء کو دستخط شدہ دستاویز کے مطابق لیز کی مدت 99 سال ہوگی۔ تصویر بشکریہ کشمیر میڈیا سروس

نچہاما اور ہانگنی کوٹ کے مقامات کی حوالگی بھارتی وزارتِ کان کنی اور جموں و کشمیر میں کان کنی کے ڈائریکٹر اور اراوا مائنز کے عہدیداروں بشمول اس کے سی ای او کی موجودگی میں ہوگی۔

واضح رہے کہ ضلع کپواڑہ کے علاقوں نچہاما اور ہانگنی کوٹ میں لگنائٹ کے بڑے ذخائر ہیں اور ان میں تھرمل بجلی پیدا کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔ دونوں علاقے کنٹرول لائن کے قریب ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp