امریکی ٹیک کمپنی کے سی ای او نے خاتون ملازمہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی Astronomer کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پر ایک کنسرٹ کے دوران خاتون ساتھی کے ساتھ قریبی لمحہ گزارنے پر سخت تنقید کی جا رہی تھی۔

یہ واقعہ بوسٹن میں Coldplay کے کنسرٹ کے دوران پیش آیا جہاں ’کس کیم‘ پر اینڈی بائرن اور کمپنی کی ہیومن ریسورسز چیف کرسٹن کیبوٹ ایک دوسرے کے بہت قریب دکھائی دیے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا کیونکہ دونوں شادی شدہ ہیں۔

بعد ازاں کمپنی نے اینڈی بائرن کو رخصت پر بھیج کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ایک دن بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا جسے بورڈ نے منظور کر لیا۔ کمپنی نے بیان میں کہا کہ ہمارے رہنماؤں سے اعلیٰ اخلاقی معیار کی توقع کی جاتی ہے جو اس واقعے میں پوری نہیں ہوئی۔ اب کمپنی کے شریک بانی پیٹ ڈی جوائے عارضی سی ای او کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

’سمپسنز کی پیشگوئی‘ کا دعویٰ جھوٹا نکلا

امریکی کمپنی Astronomer کے سابق سی ای او اینڈی بائرن اور ایچ آر چیف کرسٹن کیبوٹ کے درمیان کنسرٹ میں پیش آئے اسکینڈل پر سوشل میڈیا پر چرچا جاری ہے۔ اس واقعے کو ’ColdplayGate‘کا نام دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ اینی میٹڈ شو The Simpsons نے اس واقعے کی پیشگوئی کی تھی، تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔

وائرل تصاویر دراصل اے آئی سے بنائی گئی تھیں، جنہیں غلط طور پر ’سمپسنز کی پیشگوئی‘ قرار دیا گیا۔ شو کے پروڈیوسر نے وضاحت کی کہ وہ طنزیہ مواد لکھتے ہیں، پیش گوئیاں نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp