روس کے مشرق ساحل پر شدید زلزلے، سونامی الرٹ جاری

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتوار کو روس کے مشرق بعید (Far East) ساحل کے قریب بحرالکاہل میں شدید زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا،

ابتدائی طور پر 5.0 اور 6.7 شدت کے زلزلے آئے جن پر سونامی کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا، تاہم بعد ازاں 7.4 شدت کا زلزلہ 08:49 جی ایم ٹی پر ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد USGS نے خبردار کیا کہ ’کچھ ساحلی علاقوں کے لیے خطرناک سونامی لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

ادارے کے مطابق روسی ساحلوں پر 30 سینٹی میٹر سے ایک میٹر (تقریباً 3.3 فٹ) تک بلند لہریں پہنچنے کا خدشہ ہے، جب کہ جاپان اور امریکی ریاست ہوائی میں 30 سینٹی میٹر (ایک فٹ) سے کم اونچی لہروں کی توقع ہے۔

USGS نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز بحرالکاہل میں، پیٹروپاولووسک-کامچاتسکی شہر سے تقریباً 150 کلومیٹر (93 میل) مشرق میں واقع تھا۔

ان ابتدائی زلزلوں کے بعد متعدد آفٹر شاکس (زلزلے کے جھٹکے) بھی محسوس کیے گئے، جن میں ایک اور 6.7 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔

روس کی وزارتِ ایمرجنسی نے ٹیلیگرام پر اطلاع دی کہ کمانڈر آئی لینڈز (جو بیئرنگ سی کے جنوب مغربی حصے میں واقع ہیں) میں 60 سینٹی میٹر تک بلند لہروں کا امکان ہے، جب کہ کامچاتکا جزیرہ نما میں 15 سے 40 سینٹی میٹر تک لہریں پہنچ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے تانیمبر جزائر میں 6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خدشہ مسترد

یہ علاقہ بحرالکاہل اور شمالی امریکا کی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جس کی وجہ سے یہ زلزلوں کے لیے ایک سرگرم زون سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 1900 کے بعد سے اب تک اس علاقے میں 8.3 شدت یا اس سے زیادہ کے سات بڑے زلزلے آ چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

لیونل میسی کے باڈی گارڈ کی شدید فٹنس روٹین نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

بھارتی ثقافت اپنائیں تو مسلمان اور عیسائی بھی ہندو ہیں، آر ایس ایس چیف کا بیان

ایران امریکا سے معاہدہ کرنے کے لیے ’بے تاب‘ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ