اسپیکر پنجاب اسمبلی نے 26 اپوزیشن اراکین کی نااہلی کی درخواستیں مسترد کر دیں

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز مسترد کرتے ہوئے 6 صفحات پر مشتمل باقاعدہ رولنگ جاری کر دی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو عدالتی فیصلے کے بغیر نااہل نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی ایوان میں واپسی کی راہ ہموار

اسپیکر نے واضح کیا کہ منتخب نمائندے کو نااہل قرار دینا دراصل عوامی رائے اور آواز کو دبانے کے مترادف ہے، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنسز کو سیاسی انتقام کا ہتھیار نہیں بننے دیں گے، اسمبلی میں اختلافِ رائے دبایا نہیں بلکہ سنا جانا چاہیے۔

ملک محمد احمد خان نے اپنی رولنگ میں پاناما کیس جیسے عدالتی فیصلوں کو جمہوریت کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ ان فیصلوں سے سسٹم کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے تجویز دی کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر ’چارٹر آف اسمبلیز‘ تشکیل دیا جائے تاکہ ایوان کا تقدس بحال ہو اور اختلافات کو جمہوری دائرے میں نمٹایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں خاتون ایم پی اے کے ساتھ ہراسانی کا معاملہ کیسے ہوا؟

اسپیکر نے ایوان میں ہونے والے احتجاج کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ایسا جواز فراہم نہیں کرتا جس پر نااہلی کی بنیاد رکھی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی میں خلل سیاسی جماعتوں کی ناکامی ہے، اس کا ملبہ اراکین پر نہیں ڈالا جا سکتا۔

ملک محمد احمد خان کی اس رولنگ کو سیاسی حلقوں میں آئین کی سربلندی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اپوزیشن حلقے اس فیصلے کو اپنے مؤقف کی فتح قرار دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی