پہلے ٹی20 میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کی۔
تاہم پاکستانی بلے باز کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی اور 19 اوورز میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔
بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 15.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بنگلہ دیش کی طرف سے پرویز حسین ایمون نے 56 رنز کی متاثرکن اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ توحید ہریدوے نے 36 رنز بنائے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ صائم ایوب کی 18 رنز کے اسکور جبکہ دوسری وکٹ 32 رنز کے اسکور پر گرگئی۔ اس کے بعد سلمان علی آغا اور حسن نواز بھی جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی طرف سے فخر زمان 44 اور عباس آفریدی 22 رنز بناسکے۔
یہ بھی پڑھیے: جارحانہ کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں: سلمان آغا بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے قبل پُرجوش
بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں ہونے والے میچ کے ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیریز کے لیے بہت پرجوش ہیں اوراچھا پرفارم کرنے کے لیے پرامید ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر اگر میں ٹاس جیتتا تو میرا فیصلہ بھی فیلڈنگ کا ہوتا تاہم یہ اتنا اہم نہیں ہے، ہماری بہترین تیاری ہے اور ہم میچ کے لیے تیار ہیں۔
پاکستانی اسکواڈ
1۔ فخر زمان
2۔ صائم ایوب
3۔ محمد حارث (وکٹ کیپر)
4۔ حسن نواز
5۔ سلمان آغا (کپتان)
6۔ محمد نواز
7۔ خوشدل شاہ
8۔ فہیم اشرف
9۔ عباس آفریدی
10۔ سلمان مرزا
11۔ ابرار احمد
Pakistan's playing XI for the first T20I 🇵🇰
Left-arm pacer Salman Mirza makes his T20I debut 🌟#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/VQml8CixEe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2025
بنگلہ دیشی اسکواڈ
1۔ پرویز حسین ایمون
2۔ تنزید حسن
3۔ لٹن داس (کپتان و وکٹ کیپر)
4۔ توحید ہریدوے
5۔ شمیم حسین
6۔ جاکر علی
7۔ مہدی حسن
8۔ رشاد حسین
9۔ تنزیم حسن
10۔ تسکین احمد
11۔ مستفیض الرحمان
Dutch-Bangla Bank Bangladesh 🆚 Pakistan T20I Series 2025 squad. Let’s cheer for the Tigers! 🇧🇩🔥#BCB #Cricket #BANvPAK #BDCricket #LiveCricket #Bangladesh #HomeSeries pic.twitter.com/uxZdKpr0s7
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) July 20, 2025