وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے، ان کے ہمراہ سیکریٹری داخلہ بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر گفتگو
کابل ایئرپورٹ پہنچنے پر محسن نقوی اور پاکستانی وفد کا افغانستان کے نائب وزیر داخلہ مولوی محمد نبی عمری نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔
وزیرداخلہ دورے کے دوران افغان حکام سے ملاقاتیں متوقع کریں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کریں گے۔