اداکارہ نورین گلوانی شادی کرنے کے لیے بے تاب، دُلہے کی خوبیاں بھی گِنوا دیں

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورین گلوانی نے شادی سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعائیں کرنے کے باوجود ان کی شادی نہیں ہورہی۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، بالخصوص شادی سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یشما گل کی ہانیہ عامر کو شادی کی پیشکش، اداکارہ کا جواب بھی سامنے آگیا

نورین گلوانی نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی شادی کے لیے دعائیں ضرور کرتی ہیں، لیکن اب تک کوئی سلسلہ طے نہیں پا سکا۔

میزبان کی جانب سے دلہے سے متعلق پسند پوچھنے پر نورین نے کہا کہ وہ ایسا شریکِ حیات چاہتی ہیں جو جانوروں اور قدرت سے محبت کرنے والا ہو، ذہین ہو، دراز قد ہو، کھیلوں سے شغف رکھتا ہو اور اچھی عادات کا حامل ہو۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر کئی لوگ پیغامات بھیجتے ہیں، لیکن وہ ان میسجز کو کھولتی تک نہیں، بلکہ فوراً ڈیلیٹ کر دیتی ہیں۔ نورین نے مسکراتے ہوئے کہاکہ انہیں آج تک شادی کے لیے کوئی لڑکا سمجھ میں نہیں آیا۔

نورین گلوانی کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے۔ وہ 2015 میں مس پاکستان کا ٹائٹل جیتنے کے بعد منظرِ عام پر آئیں۔ نورین نے نہ صرف ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا بلکہ بعد ازاں مختلف ڈرامہ سیریلز اور ٹی وی شوز میں بھی کام کیا، جہاں ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔ ان کے معصوم انداز اور بولڈ اندازِ گفتگو نے سوشل میڈیا پر بھی انہیں خاصی شہرت دلائی۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا حسین کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے خوبیاں بتادیں

نورین گلوانی نے اپنے انٹرویوز میں ہمیشہ دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے آواز بلند کی اور کہا ہے کہ خواب دیکھنے اور انہیں پورا کرنے کے لیے کسی بڑے شہر میں پیدا ہونا ضروری نہیں، بلکہ حوصلہ اور محنت ہی اصل کامیابی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp