علی امین گنڈاپور کی بڑی کامیابی، وقاص اورکزئی سینیٹ الیکشن سے دستبردار

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کورنگ امیدوار وقاص اورکزئی نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

الیکشن سے ایک روز قبل وقاص اورکزئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی موجودگی میں سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جہاں عمران خان کی بات ہو، وہاں میرے لیے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کسی دباؤ میں یہ فیصلہ کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز نے ہمیشہ عمران خان کا نظریہ مقدم رکھا ہے۔ وقاص اورکزئی نے ایک بار پھر ذاتی مفاد پر بانی کے حکم اور پارٹی کے مفاد کو ترجیح دی اور ہماری درخواست پر سینیٹ کی نشست سے کاغذات واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہاکہ میں پوری پارٹی کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے لیے عمران خان کا حکم اور پارٹی کا مفاد اولین ترجیح ہے، باقی چیزیں بعد میں آتی ہیں۔

واضح رہے کہ آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کل سینیٹ انتخابات ہوں گے، تاہم وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر ہاؤس میں حلف برداری کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ارکان کے گورنر ہاؤس میں حلف کو چیلنج کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کل پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس میں اراکین اسمبلی کی حلف برداری خلاف آئین ہے، علی امین گنڈاپور کا چیلنج کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 65 ممبران اسمبلی سے حلف لینے کے لیے اسمبلی ہاؤس کی بات کرتا ہے، جبکہ اسپیکر نے ممبران سے حلف لینے سے انکار نہیں کیا بلکہ کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے