بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے کونسے 2 منفی ریکارڈ حاصل کیے؟

اتوار 20 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں منعقدہ ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، اس میچ میں پاکستان نے 2 ناپسندیدہ ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد پاکستان نے بیٹنگ کی۔

تاہم پاکستانی بلے باز کی کارکردگی متاثرکن نہیں رہی اور 19 اوورز میں 110 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلہ دیش نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 15.3 اوورز میں مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ اپنے نام کرلیا۔

اس میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف کم ترین ہدف کا منفی ریکارڈ حاصل کیا۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 23 ٹی20 میچز کھیلے ہیں تاہم پاکستان کا موجودہ اسکور یعنی 110 رنز بنگلہ دیش کے خلاف آج تک سب سے کم ہدف تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

دوسری طرف آج پاکستانی ٹیم ان 23 میچز میں پہلی بار 20 اوورز مکمل کیے بغیر آل آؤٹ ہوگئی۔

اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی تو دوسری جانب سے بنگلہ دیش کے پرویز حسین ایمون نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے اور توحید ہریدوے نے 36 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp