پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گورنر کو حلف لینے کی ہدایات آئینی اختیارات سے تجاوز ہے‘ اسپیکر بابر سلیم سواتی

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اہم اور تفصیلی خط ارسال کیا ہے، جس میں پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گورنر خیبرپختونخوا کو ارکان صوبائی اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اس سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ ہم اس غیر آئینی مداخلت کے خلاف کل صبح باقاعدہ آئینی رٹ دائر کر رہے ہیں۔ اسپیکر نے خط میں کہا ہے کہ آئین پاکستان کا بنیادی اصول اختیارات کی تقسیم ہے، جس کے تحت ریاست کے تینوں ستون عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ، اپنے اپنے دائرہ کار میں خودمختار ہوتے ہیں۔ کسی ایک ادارے کی جانب سے دوسرے کے دائرہ اختیار میں مداخلت نہ صرف آئینی توازن کو بگاڑتی ہے بلکہ ادارہ جاتی وقار کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

اسپیکر نے نشاندہی کی کہ پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے گورنر کو براہ راست خط لکھ کر ارکان اسمبلی سے حلف لینے کی ہدایت دینا عدالتی دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔ یہ نہ تو عدالتی فیصلہ ہے، نہ کسی باقاعدہ کارروائی کا حصہ، اور نہ ہی فریقین کو سنے بغیر ایسی یکطرفہ ہدایات دینا آئینی تقاضوں کے مطابق ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ اسمبلی اجلاس کا بلایا جانا یا ملتوی کیا جانا اسپیکر کا آئینی اختیار ہے، جس پر کوئی دوسرا ادارہ سوال نہیں اٹھا سکتا۔ اگر اس طرح عدلیہ انتظامی اختیارات میں مداخلت کرے گی تو یہ ایک خطرناک روایت قائم ہوگی، جو آئندہ دیگر اداروں کی خودمختاری کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

اسپیکر نے خط میں اس خدشے کا اظہار کیا کہ ایسی غیر مجاز عدالتی مداخلت نہ صرف اسمبلی کی خودمختاری کو مجروح کرتی ہے بلکہ عوام کے سامنے عدلیہ کی غیرجانبداری اور ساکھ پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔ عوام کا عدلیہ پر اعتماد اسی صورت میں قائم رہ سکتا ہے جب عدالتیں آئینی حدود کا احترام کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی آئینی ریاست میں خط و کتابت کے ذریعے عدالتی فیصلے یا ہدایات جاری کرنا عدالتی عمل اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ یہ طرزِ عمل دستور پاکستان، جمہوری اقدار اور پارلیمانی وقار کے یکسر خلاف ہے۔

اسپیکر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس آئینی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عدلیہ اپنے دائرہ اختیار تک محدود رہے تاکہ ریاستی اداروں میں توازن اور احترام قائم رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟