فلم سَیّارا کی کامیابی پر ’کرن جوہر‘ انتہائی جذباتی کیوں ہوئے؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رومانوی فلم ’سَیّارا‘ باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور شائقین کے دلوں کو چھو رہی ہے، وہیں فلم ساز کرن جوہر کا ردعمل سب سے زیادہ جذباتی ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلم دیکھ کر وہ اشکبار ہو گئے اور برسوں بعد یوں لگا کہ محبت کی حقیقی کہانی بڑی اسکرین پر واپس آ گئی ہے۔

کرن جوہر نے فلم کے ہدایتکار موہت سوری، پروڈیوسر اکشے ودھانی اور خاص طور پر نئے اداکار آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پرفارمنس کی بھرپور تعریف کی۔

مزید پڑھیں:ارب پتی مکیش امبانی نے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کمپنی خرید لی؟

اپنے انسٹاگرام پر کرن جوہر نے لکھا کہ مجھے یاد نہیں کہ آخری بار کسی فلم کے بعد میرے آنسو اس طرح بہے ہوں مگر یہ خوشی کے آنسو تھے، اس بات کی خوشی کہ ایک محبت بھری کہانی نے پردۂ سیمیں پر جگہ بنائی اور قوم کو پھر سے محبت میں مبتلا کر دیا۔

انہوں نے آہان پانڈے کی اداکاری کو ’دل توڑ دینے والی مگر ایک فلم ساز کے اندر نئی روح پھونکنے والی‘ قرار دیا۔ ساتھ ہی انیت پڈا کی خاموشیوں، جذباتی گہرائی اور اداکاری میں طاقت کو سراہا جو اُن کے بقول ’دِل کو چیر گئی‘۔

مزید پڑھیں:ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

کرن جوہر نے فلم کے میوزک، ایڈیٹنگ اور کاسٹنگ کو بھی سراہا، اور یش راج فلمز کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق پر فخر کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یش راج فلمز کا طالبعلم ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ فلم کے گانوں کو انہوں نے محض سنگیت نہیں بلکہ ایک مکمل کردار قرار دیا۔

’سَیّارا‘ کو پہلے ہی عالیہ بھٹ، ارجن کپور اور شردھا کپور جیسے ستارے سراہ چکے ہیں، اور اب کرن جوہر جیسے تجربہ کار فلمساز کی جذباتی حمایت نے اسے ایک ثقافتی لمحہ بنا دیا ہے۔ فلم کی ابتدائی کمائی بھی شاندار رہی ہے؛ صرف تیسرے دن فلم نے قریباً 35 سے 37 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جبکہ ابتدائی 3 دنوں میں یہ مجموعی طور پر 81 کروڑ روپے کما چکی ہے، جو کسی بھی بھارتی رومانوی فلم کے لیے اب تک کا سب سے بڑا آغاز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ایپسٹین کے مشیروں کیخلاف مقدمہ تصفیے پر منتج، ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی ادائیگی پر آمادگی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب