اینکر نے تشدد کی جعلی تصاویر شیئر کیں، جیسمین منظور کے سابق شوہر کی دوسری اہلیہ کا الزام

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف پاکستانی نیوز اینکر جیسمین منظور کے سابق شوہر سعد رفیق کی دوسری اہلیہ انعم نے جیسمین منظور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

سعد رفیق کی بیوی ہونے کا دعویٰ کرنے والی انعم نامی خاتون نے سینئر صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور بتایا کہ اس کیس میں کئی پہلو ایسے ہیں جو  منظرعام پر نہیں آئے۔

انعم حسن کے مطابق، سعد رفیق جیسمین سے تقریباً 20 سال چھوٹے ہیں اور ان کی جیسمین سے شادی ستمبر 2019 میں ہوئی تھی اور یہ شادی 4 سال چلی۔ انعم کا مزید کہنا تھا کہ سعد رفیق کے والد جو ایک معروف بزنس مین ہیں وہ اس شادی کو قبول نہیں کر رہے تھے اور جیسمین کو کئی بار اس شادی سے پیچھے ہٹ جانے کا کہا لیکن جیسمین نے جواب دیا کہ وہ شادی کرکے دکھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ میرے سابق شوہر کا دیا گیا تحفہ ہے‘، اینکر پرسن جیسمین منظور کا سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام

انعم نے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریب جیسمین منظور کے گھر پر ہوئی تھی جس میں سعد کی فیملی کی طرف سے کوئی شریک نہیں ہوا تھا۔ سعد رفیق کو جلد ہی احساس ہوگیا کہ وہ ’ٹریپ‘ ہو چکے ہیں مگر پھر بھی اس فیصلے پر قائم رہے۔

انعم حسن نے جیسمین منظور کی جانب سے تشدد کی دکھائی جانے والی تصاویر کو بھی جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر دسمبر 2023 کی ہیں جب جیسمین نے پلاسٹک سرجری کروائی تھی، جس کی وجہ سے ان کا چہرہ سوجھا ہوا تھا۔ ان تصاویر کو تشدد کے طور پر پیش کرنا سراسر من گھڑت ہے اور ان دعوؤں کی تردید کئی سوشل میڈیا صارفین بشمول گروک نے بھی کی ہے۔

دوسری جانب جیسمین منظور کا کہنا ہے کہ مجھے ہنی ٹریپ کیا گیا تھا اور وہ میرے سابقہ شوہر میرے ساتھ میرے گھر پر رہتے تھے اور کاروبار کے لیے مجھے سے تقریباً 5 کروڑ لیے، اور جب میں نے پیسوں کا تقاضا کیا تو یہ پنڈی شفٹ ہو گئے۔ جبکہ انہوں نے پہلی بار احرام کی حالت میں مجھے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد: خاتون کا دارالامان کے عملے پر جنسی و جسمانی تشدد کا الزام، پولیس نے انکوائری شروع کردی

واضح رہے کہ سینئر اینکر پرسن جیسمین منظور نے سابقہ شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے خود پر ہونے والے مبینہ گھریلو تشدد کی چند تصاویر اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کی تھیں۔

جیسمین منظور نے اپنی موبائل گیلری کا ایک سکرین شارٹ شیئر کیا جس میں ان کی آنکھ سوجی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کو زوم کریں تو ان کے موبائل میں مزید تصاویر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جن میں چہرے کے مختلف اینگلز کی تصاویر بنائی گئی ہیں اور بظاہر لگتا ہے کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔

اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اینکر پرسن نے لکھا تھا کہ یہ میں ہوں، یہ میری کہانی ہے، میری زندگی پرتشدد آدمی نے تباہ کر دی اور میں اپنا انصاف اپنے اللہ پر چھوڑتی ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ