موسیٰ مانیکا کی ملازم پر فائرنگ، بیٹے کے عمل پر والد خاور مانیکا نے کیا کہا؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب کے شہر پاکتپن شریف میں پولیس نے گزشتہ ہفتے خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو اپنے ملازم پر گولی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جسے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

موسیٰ مانیکا کے والد خاور مانیکا نے اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالتی معاملہ ہے اور عدالت کا جو بھی فیصلہ ہو گا ہم اسے تسلیم کریں گے۔

واضح رہے کہ موسیٰ مانیکا نے پاکپتن کے نواحی گاؤں پیر غنی کوٹھی میں اپنے ملازم علی بہادر کو کام میں تاخیر پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔ فائرنگ کے بعد موسیٰ مانیکا نے ہوائی فائرنگ بھی کی اور زخمی کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے واقعے کے فوراً بعد ڈی پی او پاکپتن جاوید اقبال چدھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا سے آلہ جرم (اسلحہ) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے نے جلد کام نہ کرنے کے’جرم‘ میں ملازم کو گولی مار دی

خاور مانیکا نے اپنی سابقہ اہلیہ کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ یہ خبریں دی جا رہی ہیں کہ میری سابقہ اہلیہ بشریٰ بی بی کے بارے میں میرا جو پہلا موقف تھا اس سے ہٹ کر میں نے کوئی نیا موقف دیا ہے تو یہ سراسر غلط ہے اور یہ خبر فیک ہے۔ میرا جو پہلے موقف تھا آج بھی وہی ہے اور وہ بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس نے بھی یہ خبر لگائی ہے اس کا مقصد عوام تک سچ پہنچانا نہیں بلکہ سنسنی پھیلنا تھا یہ کام صرف اپنی مقبولیت کے لیے ہو رہا ہے۔ اور عوام یہی سمجھتے ہیں کہ جو خبر وہ پڑھ رہے ہیں وہ سچ ہے۔ خاور مانیکا نے کہا کہ جھوٹ بول کر گمراہ کرنے کی پریکٹس سے باز آ جائیں۔ اب بس کر دیں بہت ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp