مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماحولیاتی آلودگی، اسموگ اور سانس کی مختلف بیماریوں سے نمٹنے کے لیے پنجاب حکومت نے Dust  Suppression Vehicles متعارف کروا دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نافذ کردہ اس نظام کے تحت ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ای پی اےکو ایندھن کے معیار کی جانچ کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

 اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں ایک ٹرک پنجاب کی سڑکوں پر جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے اور اس کے پچھلے حصے پر بڑا سا پنکھا بھی لگا ہوا ہے۔ صارفین ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

سردار حمزہ زاہد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی تعریف کی اور لکھا کہ اگر اِسی تسلسل سے مزید 4 سال کام ہوتا رہا تو 2029 میں پنجاب کہاں کھڑا ہو گا۔

اسد چوہدری لکھتے ہیں کہ مریم کا ابھی آغاز ہے اور ہوا میں موجود دھول، مٹی کے ذرات  کنٹرول اور کم کرنے کے لیے اور ہوا کا معیار بہتر کرنے کے لیے یہ یونٹس سڑکوں پر آ چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ عثمان بزدار کے ساڑھے 4 سالوں یا پختونخواہ کے 12 سالوں میں ایسا کبھی کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں تو یہ چیزیں خواب کی مانند ہیں۔

ریشم سلیم نے لکھا کہ یہ نہ صرف باتیں ہیں بلکہ عملی اقدامات ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف پنجاب حکومت واقعی کام کر رہی ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ڈسٹ پھیلانے والے عوامل پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور ان پر کریک ڈاون ہونا چاہیے، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالی پر اوور لوڈنگ پر مکمل پابندی لگنی چاہیے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ یہ پہلے بھی 39 سال اقتدار میں رہ چکے ہیں پنجاب کون سا کوئی نیویارک بنا۔

کہا جا رہا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف گاڑیوں کے دھوئیں میں کمی آئے گی بلکہ سموگ، سانس کی بیماریوں اور ماحولیاتی تنزلی پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو صاف فضا مہیا کی جائے تاکہ مہلک بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

افواج پاکستان ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، صدر مملکت اور وزیر اعظم کے پیغامات

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان