آج کہیں موسم گرم اور خشک جبکہ کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علا قوں میں آج موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا،جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش مری 08، مالم جبہ 06، کاکول، سیدو شریف02، بگروٹ 04، استور03، گلگت02، راولاکوٹ 04 اور گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 44، چھور، دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp