کیا اسلام آباد میں چینی کی قلت کا خدشہ بڑھ گیا ہے؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں چینی کی قیمت اس وقت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، چینی کی بڑھتی قیموں پر حکومت نے نوٹس لیا اور چینی کا ایکس مل ریٹ فی کلو 165 روپے اور پرچون ریٹ 172 روپے مقرر کیا، تاہم اس کے باوجود اسلام آباد سمیت ملک بھر میں چینی 195 روپے سے 200 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوتی رہی جس پر اسلام اباد انتظامیہ نے واضح کیاکہ چینی مقررہ ریٹ 172 روپے فی کلو سے زیادہ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے مقررہ ریٹ سے زیادہ قیمت پر چینی فروخت کرنے پر کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، اس دوران 5 دکانوں کو سیل بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ دکانداروں کو 50 ہزار روپے تک کے جرمانے بھی کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے شہری چینی کی قیمت 172 روپے فی کلو سے زائد ہرگز نہ دیں، انتظامیہ کی ہدایت

اسلام آباد انتظامیہ کے اس اقدام کے بعد دکانوں، اسٹورز اور بڑے کیش اینڈ کیری پر چینی نایاب ہوگئی ہے، اسلام آباد کے ایک بڑے اسٹور کے مالک محمد رمیض کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں اس وقت چینی کے 50 کلو بیگ کا ریٹ 9100 روپے ہے جو کہ 182 روپے فی کلو پڑتا ہے، اس کے اوپر اخراجات اور کرائے الگ ہیں، 182 روپے چینی خرید کر 172 روپے میں کیسے فروخت کریں۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مہنگے داموں چینی فروخت کرنے پر 50 ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں، لیکن ایک دکاندار کو چینی کی فروخت پر ایک سال میں بھی 50 ہزار روپے کا منافع نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے کا جرمانہ پورا کرنے کے لیے 25 ہزار کلو چینی فروخت کرنا ہوتی ہے کیونکہ چینی کے کام میں دو روپے تک کا ہی مارجن ہے، اس لیے بیشتر دکانداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ چینی فروخت ہی نہ کریں، اگر انتظامیہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں کم نہیں کرا سکتی تو چھوٹے دکانداروں پر کیوں جرمانے عائد کرتی ہے۔

ملک بھر میں موجود مافیاز کے باعث کھانے پینے کی اشیا عام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہو جاتی ہیں، نومبر میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی، اس وقت شوگر مافیا اور شوگر مل ایسوسی ایشن نے حکومت کو کہاکہ ملک میں بہت زیادہ تعداد میں چینی موجود ہے لہٰذا چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ نقصان نہ ہو سکے۔

حکومت نے اس گارنٹی پر چینی کے ایکسپورٹ کی اجازت دی کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور قیمت 145 روپے فی کلو سے نہیں بڑھے گی جس کے بعد حکومتی اجازت سے ساڑھے سات لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیج کر وہی چینی اربوں میں خریدلی جاتی ہے؟ شہباز شریف

ملک بھر سے چینی کی ایکسپورٹ کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سے ہی چینی کی فی کلو قیمت میں اضافہ اور مارکیٹ میں چینی کی قلت شروع ہوگئی تھی، جس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سخت نوٹس لیا اور حکم دیا کہ چینی 165 روپے فی کلو سے زیادہ میں فروخت نہیں ہونی چاہیے۔ اس حکم کو بھی دکانداروں اور شوگر ملز نے ہوا میں اڑا دیا اور چینی 200 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوتی رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز کی ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا اہم بیان

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

ویڈیو

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی