’رمضان چھیپا صاحب پلیز ویڈیوز بنانا بند کردیں‘، اداکارہ نادیہ حسین نے ایسا کیوں کہا؟

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی کارکن رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے آ جاتی ہے جس کے بعد اس کا شوہر اپنی والدہ کو ساتھ لے کر بیوی کو منانے جاتا ہے، لیکن وہ راضی نہیں ہوتی اور لڑکی کے والدین انہیں گھر سے نکال دیتے ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر اپنی والدہ کے ہمراہ واپس جارہا ہوتا ہے تو راستے میں اسے رمضان چھیپا مل جاتے ہیں اور ان کے ساتھ لڑکی کے گھر جا کر اُسے واپس سسرال جانے کا کہتے ہیں۔ رمضان چھیپا کی بات پر خاتون فوراً راضی بھی ہو جاتی ہے۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیوز بنانا بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ براہِ کرم رمضان چھیپا مجھے بطور کونٹینٹ کریئٹر رکھ لیں کیونکہ ہمیں آپ کی بےکار ویڈیوز نہیں دیکھنی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

کئی صارفین نے رمضان چھیپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی آپ کی فضول ایکٹنگ نہیں دیکھنی، ایک صارف نے لکھا کہ آپ کس لائن میں آ گئے ہیں جبکہ کئی صارفین ان کا موازنہ ایدھی صاحب سے کرتے نظر آئے کہ آپ ان جیسے نہیں بن سکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رمضان چھیپا کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ایک بچے کی سالگرہ کے موقع پر کیک کے چند روپے دیتے ہوئے دکاندار سے کہا تھا کہ بچے کو وہی کیک دیں جو وہ چاہتا ہے، اس کی باقی قیمت وہ ادا کر دیں گے، کیک پر یہ بھی لکھ دیجیے گا کہ یہ چھیپا صاحب کی طرف سے سالگرہ کا تحفہ ہے۔

اس کے بعد انہوں نے مزید کہا تھا کہ لیکن انہیں میرے بارے میں ہرگز نہ بتائیے گا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ جب منع کر دیا کہ آپ کا نہیں بتانا تو کیک پر چھیپا کیوں لکھوایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آغاز، افتتاحی میچ میں بھارت اور سری لنکا مدمقابل

یوٹیوب کا ڈونلڈ ٹرمپ سے مقدمہ نمٹانے کے لیے 24.5 ملین ڈالر کی ادائیگی پر اتفاق

کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ