وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ سینیٹ الیکشن کی گنتی مکمل ہونے اور رزلٹ آنے کے بعد اس پر تبصرہ کریں گے، رزلٹ آںے سے قبل کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: خرم ذیشان کو سینیٹ الیکشن سے دستبرداری پر حکومت نے کیا آفر کی؟ پی ٹی آئی رہنما نے بتادیا
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو میڈیا نمائندوں نے گھیر لیا اور ان سے سینیٹ الیکشن کے بارے میں سوالات کیے۔
علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے کہا کہ ابھی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے، رزلٹ کا انتظار کرنا پڑے گا، ابھی گنتی شروع نہیں ہوئی، رزلٹ آنے کے بعد اس الیکشن پر تبصرہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی بڑی کامیابی، وقاص اورکزئی سینیٹ الیکشن سے دستبردار
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب رزلٹ آجائے گا تو معلوم ہوگا کہ ہمارا فارمولا صحیح رہا، مخلص رہا، کیا ہوتا ہے کیا نہیں ہوتا، رزلٹ آنے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں ہوسکتا۔