لاہور ہائیکورٹ: پاک فوج کو زرعی مقاصد کے لیے دی گئی اراضی کیس پر حکم امتناع میں توسیع

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ میں پاک فوج کو زرعی مقاصد کے لیے دی گئی 45 ہزار 267 ایکٹر اراضی پر حکم امتناع ختم کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عوامی اراضی فوج کے سپرد کیسے کی گئی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی کابینہ کی منظوری کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ عدالت نے وفاقی وزارت دفاع اور بورڈ آف ریونیو کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی کاپی بھی طلب کی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت اور محکمہ آبپاشی کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل، حکومت پنجاب کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی منتخب کابینہ نے لیز میں توسیع کی منظوری دی تھی، موجودہ نگران کابینہ نے تو اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب کی نگران حکومت نے فروری 2023 میں نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس میں فوج کو پنجاب کے شہروں بھکر، خوشاب اور ساہیوال میں جدید کاشت کاری کے لیے زرعی زمین الاٹ کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی

اسرائیل کے یمن کے 13 مقامات پر فضائی حملے

اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

ٹی20 میں سینچری بنانے والی پہلی پاکستانی بیٹر منیبہ علی ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کے لیے پرعزم

ویڈیو

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

بلوچستان کی نئی ایوی ایشن پالیسی صوبے میں فضائی آپریشنز میں اضافہ کرے گی؟

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی