سینیٹ امیدواروں کی فہرست عمران خان تک نہیں پہنچی، عاطف خان کا انکشاف

پیر 21 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ انتخابات کے لیے تجویز کردہ امیدواروں کی فہرست عمران خان تک کبھی نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخاب، حکومت 6 اور اپوزیشن 5 نشستوں پرکامیاب

اپنے ایک بیان میں عاطف خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی قیادت نے سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجا کو بھجوائی تھی، تاہم یہ فہرست بانی چیئرمین عمران خان تک نہیں پہنچی، جس سے امیدواروں کے چناؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

عاطف خان نے اس حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی جانب سے مرتب کردہ امیدواروں کی فہرست بھی جاری کردی، جس میں مراد سعید، عرفان سلیم، فیصل جاوید، اظہر مشوانی، خرم ذیشان، نور الحق قادری اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ امیدواروں کی اس فہرست کو جان بوجھ کر بانی چیئرمین عمران خان سے چھپانے کا الزام سامنے آیا ہے، جبکہ امیدواروں کی فہرست میں مبینہ ردوبدل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا قیادت نے 15 جولائی کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست مرکزی قیادت کو بھجوائی تھی، تاہم بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف اور دیگر رہنماؤں نے یہ فہرست عمران خان تک پہنچانے میں ناکامی یا کوتاہی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات: پنجاب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کے مطابق 7 امیدواروں پر مشتمل یہ فہرست باضابطہ طور پر مرکزی قیادت کو ارسال کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

افغانستان کے بعد ایرانی سرحد پر راہداری نظام ختم کرنے کا فیصلہ، کاروباری طبقے پر ممکنہ اثرات پر تشویش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حکومت کو زیادہ وقت دے رہے ہیں یا پارٹی کو؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ