ایک پاکستانی خاتون نے مبینہ طور پر شادی کے صرف چار دن بعد ہی طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی اور اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس کا شوہر ’بہت سادہ اور شرمیلا‘ ہے، جبکہ وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں تھی جو ذہین، نڈر اور تھوڑا غالب ہو۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبر کے مطابق دلہے کے خاندان کو اس سے شدید صدمہ پہنچا لیکن انہوں نے شادی ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے لکھا کہ لڑکی نے شادی کے محض 4 دن بعد ہی طلاق کے لیے درخواست دے دی صرف اس لیے کہ لڑکا بہت شرمیلا تھا؟ یہ دل توڑ دینے والی بات ہے۔ شادی جیسے رشتے کے لیے زیادہ صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
مونا خان لکھتی ہیں کہ اگر میرے پاس ایسا انسان ہوتا تو میں خود کو خوش قسمت سمجھتی۔ دنیا میں واقعی بہت عجیب لوگ ہیں جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ طلاق لینے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔