سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، اور اس دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 جولائی سے جاری آپریشن میں اب تک کل 8 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دہشتگردوں کو فنڈنگ اور خطے کا امن تباہ کر رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی پراکسیز کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔














