لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا معاملہ، پیمرا کو جواب جمع کرانے کی مہلت

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا معاملہ، چئیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کی۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پینسوتھا نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے۔ لاہور ہاٸی کورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹی فیکشن معطل کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی تھی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر کوئی پابندی نہ لگاٸی جاٸے۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

پیمرا کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی تو عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp