حج رجسٹریشن کی تعداد میں اضافہ، حج کوٹے میں بھی اضافے کے لیے رابطے کا فیصلہ

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا بھر کی طرح پاکستان سے بھی ہر سال ہزاروں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوتے ہیں، جبکہ لاکھوں ایسے ہوتے ہیں جو حج کی خواہش رکھتے ہیں، رواں سال ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تاہم حج 2026 کے لیے اب تک کو 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے حج کے لیے رجسٹریشن کرا لی ہے، جس پر حکومت نے کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سال 2025 میں دنیا بھر سے 16 لاکھ 73 ہزار 230 عازمین نے سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کی، سعودی حکومت کی جانب سے ہر ملک کو حج کے لیے ایک کوٹہ جاری کیا جاتا ہے، پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کے لیے کوٹہ جاری کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: حج 2026 کی رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی

وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں بڑھتی آبادی کے باعث کوٹے میں اضافے کی ضرورت ہے، اس مرتبہ سعودی حکومت سے حج کوٹے میں اضافہ کی درخواست کی جائے گی، حکومت کا موقف ہے پاکستان کے حج کا کوٹہ دو لاکھ 30 ہزار ہونا چاہیے، حج کوٹے میں اضافے کے لیے سعودی حکومت سے رابطہ کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا جس کے بعد سعودی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں سرکاری پرائیویٹ سکیموں میں کوٹہ تقسیم کیا جائے گا۔

سال 2025 میں ہونے والے حج کے لیے پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کے حج کا کوٹہ دیا گیا تھا، 50 فیصد سرکاری اور 50 فیصد عازمین پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر روانہ ہوتے ہیں، سرکاری کوٹے کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جبکہ 23 ہزار 620 پاکستانیوں نے پرائیویٹ کوٹے کے تحت حج کیا تھا، جبکہ 67 ہزار خواہشمند افراد حج کی سعادت حاصل نہ کر سکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی 31 دسمبر سے پہلے دورہ پاکستان کی تیاریاں

فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار

قومی اسمبلی اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، پنجاب حکومت کے رویے پر تحفظات

آزاد کشمیر حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی

امریکا کی کوئٹہ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ