کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیاہ کاری کے الزام پر پیش آیا، جس میں باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کا خونی سلسلہ، نصیرآباد سرفہرست
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نازنین اور غلام قادر کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔