دہلی ایئرپورٹ پر گزشتہ شام ایئر انڈیا ایکسپریس کی ممبئی جانے والی پرواز کو روانگی سے قبل ہی ایک تکنیکی خرابی کے باعث ٹیک آف منسوخ کرنا پڑا۔ طیارے میں تقریباً 160 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
ایئرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ فلائٹ کے عملے نے ایک معمولی تکنیکی مسئلے کے پیش نظر، حفاظتی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، کاک پٹ میں اسکرینوں پر رفتار کے اعداد و شمار (اسپیڈ پیرا میٹرز) کی درست تفصیل ظاہر نہ ہونے کی وجہ سے پائلٹ نے احتیاطاً پرواز روک دی۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی ایئرپورٹ پر ایئر انڈیا کے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
ترجمان نے مزید بتایا کہ مسافروں کو متبادل طیارے میں منتقل کر دیا گیا ہے جو ممبئی روانہ ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہم پیش آنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہیں، تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ہماری تمام پروازوں میں حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہے۔