کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری  کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی اسٹار پلس پر نشر کیا جائے گا جس میں شائقین کو کئی نئے موڑ دیکھنے کو ملیں گے تاہم کچھ یادگار کردار ایسے بھی ہیں جو اس بار شو میں واپس نہیں آئیں گے لیکن ناظرین انہیں ضرور یاد کریں گے۔

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے کردار جو نئے ریبوٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔

با (سدھا شیوپوری)

با کا کردار شو کی سمجھدار اور مہربان دادی کے طور پر بہت مقبول ہوا، جسے سدھا شیوپوری نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا۔ شو کے اختتام سے کچھ پہلے ان کے کردار کی موت ہو گئی، جو شائقین کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا۔

ساویتا ویرانی (اپارا مہتا)

تُلسی کی ساس ساویتا ویرانی، جس کا کردار اپارا مہتا نے نبھایا، ایک یادگار کردار بن گئی تھیں۔ ان کے کردار کا اختتام اُس وقت ہوا جب تُلسی نے اسپتال میں ان کا وینٹیلیٹر بند کر دیا تھا۔

گوتَم ویرانی (سمیت سچدیو)

گوتَم، تُلسی کا بڑا بیٹا ہے جسے سب پیار سے’گومزی‘ کہتے تھے یہ کردار سمیت سچدیو کی بہترین اداکاری کی بدولت ناظرین کا دل جیت گیا تھا۔ بدقسمتی سے وہ نئے ورژن میں نظر نہیں آئیں گے۔

انش (آکاش دیپ سہگل)

تُلسی کا بیٹا انش، جو ٹی وی کا اصل ’بیڈ بوائے‘ مانا جاتا تھا۔ ان کا کردار آکاش دیپ سہگل نے نبھایا تھا۔ اس کردار کا ڈرامائی انجام اس وقت ہوا جب تُلسی نے خود اسے قتل کر دیا تھا۔ یہ کردار بھی ریبوٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔

پائل (جیا بھٹّاچاریہ)

پائل کا کردار جیا بھٹاچاریہ نے ادا کیا، تُلسی کے خلاف مسلسل سازشیں کر کے شو کی ٹی آر پی کو کئی سال تک بلند رکھتی رہی۔ اس منفی کردار کو بھی ناظرین ضرور یاد کریں گے، مگر وہ اس بار واپس نہیں آئیں گی۔

یہ تمام کردار اپنے ناظرین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، چاہے وہ نئے شو کا حصہ نہ بن سکیں۔

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا نیا ریبوٹ 29 جولائی 2025 کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس ڈرامے سے توقع ہے کہ یہ ایک بار پھر ٹی آر ہی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

یہ ڈرامہ سب سے پہلے 2000 میں نشر ہوا تھا اور کئی برسوں تک ناظرین کی پہلی پسند بنا رہا۔ اس ڈرامے نے 8 سال تک اپنی کامیاب نشریات جاری رکھی اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا۔ ڈرامے کی کہانی گجرات کے ایک بڑے اور امیر خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں جلوہ گر ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

11 سالہ امریکی لڑکے نے کینڈاما کھلونے کے ذریعے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘