’آپ نے درخواست اس لیے تو نہیں دی کہ یوٹیوب پر وی لاگ آ جائے؟‘ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ

منگل 9 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کی آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت، عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل 2 رکنی یبنچ نے کی۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ امان اللہ نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے پر عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی جس پر چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے ایڈووکیٹ امان اللہ سے استفسار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے معاملہ پارلیمنٹ بھجوانے کا کہا تو کوئی پارلیمنٹیرین کیوں نہیں آیا درخواست لے کر، اس پر ایڈووکیٹ امان اللہ نے جواب دیا کہ پارلیمنٹیرین کی اپنی مجبوری ہوتی ہے۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا کہ آئینی درخواست میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق نہیں بنایا گیا، ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آپ بھی مصلحت کا شکار ہیں، آپ نے درخواست اس لیے تو نہیں دی کہ یوٹیوب پر وی لاگ آ جائے؟

ایڈووکیٹ امان اللہ نے جواب دیا کہ آپ نے میرا آج تک کوئی وی لاگ دیکھا میں وی لاگ نہیں بناتا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر جواب طلب کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چینی معماروں کا کمال، 11 منزلہ عمارت گھنٹوں میں تیار

بھارت کا فراڈ، جعلی طریقوں سے ویزے لینے پر امریکیوں نے سر پیٹ لیے

سویڈن کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی ضرورت کیوں پڑ گئی؟

تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دیا جائے گا، چین کا واضح پیغام

عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا