دہشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، طلال چوہدری

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 40 کے قریب دیشتگرد گروپس افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں جن کے پاس ملین ڈالرز کا امریکی اسلحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کے ثبوت موجود، دشمن کے ٹھکانوں پر کارروائی ہمارا حق ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 20 سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردوں کے راستے کا مضبوط مورچہ ہے، اگر یہ مورچہ کمزور ہوا تو دہشتگردی کی آگ سے پورا خطہ غیر محفوظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 کے قریب دہشتگرد گروپ افغانستان سے آپریٹ ہورہے ہیں، امریکی فورسز کے انخلا کے بعد اربوں ڈالرز کا اسلحہ ان دہشتگرد گروپس کے ہاتھوں میں ہے، یہ دہشتگرد نہ صرف ہتھیاروں سے لوگوں کو مار رہے ہیں بلکہ یہ اس کے لیے ڈیجیٹل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سینکڑوں اکاؤنٹس کا پتا لگایا ہے، آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشتگردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں، ان دہشتگرد گروپس نے اے آئی مرر اکاؤنٹس بھی بنارکھے ہیں، جب ہم ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرتے ہیں تو یہ منٹوں میں مرر اکاؤنٹس پر ایکٹو ہوجاتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنی خود مختاری اور سلامتی کی جنگ لڑ رہا ہے بلکہ دنیا کے امن کے لیے لڑرہا ہے، میری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست ہے کہ وہ ان دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال سے ہمارے ساتھ تعاون کریں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ان کاؤنٹس کو بنانے اور چلانے والوں کا ڈیٹا بھی پاکستان کے ساتھ شیئر کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے کی پیشکش

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نہ صرف جانی نقصان اٹھایا بلکہ معاشی اور سماجی طور پر بھی بہت نقصان کا سامنا کیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اولین صف میں ہونے کی وجہ سے پاکستان کو 90 ہزار شہادتیں دینی پڑی ہیں۔

’صرف یہی نہیں، ہم نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چل رہا ہے، چاہے وہ ایکس ہو، انسٹاگرام ہو یا ٹیلیگرام، ہم یقینی طور پر اس بات کا خیرمقدم کریں گے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں اپنے دفاتر کھولیں، اس سے ہمیں ان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اورہمارے سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون میں مدد ملے گی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp