بنگلہ دیش کے خلاف شکست کے بعد کوچ مائیک ہیسن کا سوشل میڈیا پر اہم بیان

جمعہ 25 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ  پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی  اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔

یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت

انہوں نے کہا کہ پہلے 6 میچز، جو 2 مختلف انداز کی پچز پر کھیلے گئے، نے ہمیں اہم فہم و ادراک فراہم کیا۔ ہماری نوجوان بیٹنگ لائن نے ابتدائی میچز میں 200 سے زائد رنز بنا کر شاندار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرپور، جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم اسکورنگ والا وینیو ہے، میں ہمیں اپنے آپ کو ماحول کے مطابق ڈھالنے میں قدرے مشکل پیش آئی۔

’ابتدا میں ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم بعد میں ہم نے جدوجہد کی اور  پھر  ثابت کیا کہ ہم تجربے کے ساتھ سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے پاکستانی کرکٹرز سے بہترین پرفارمنس کیسے لینی ہے؟ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے آگے بڑھ کر کارکردگی دکھائی، بعض نے غیر معمولی کھیل پیش کیا۔ اسپیشلسٹ کوچز نے نہ صرف یہاں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں بھی بولرز کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔

فیلڈنگ کے شعبے میں گزشتہ 2 میچز میں بہت بہتری آئی، اور ہم اب ایک بین الاقوامی معیار کی فیلڈنگ سائیڈ نظر آنے لگے ہیں۔ ہم پیش قدمی کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ