پونچھ: بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی ہلاک، جے سی او سمیت 2 اہلکار زخمی

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او) سمیت 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ دھماکہ ضلع پونچھ کے علاقے کرشنا گھاٹی میں اُس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گشت کے دوران للت کمار نامی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آ کر موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ ایک جے سی او سمیت 2 دیگر اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والا اہلکار ’اگنی ویر اسکیم‘ کے تحت فوج میں شامل کیا گیا تھا۔

بھارتی فوج کی ’اگنی ویز اسکیم‘ کیا ہے؟

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے جون 2022 میں یہ متنازعہ اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت 17 سے 21 سال کی عمر کے نوجوانوں کو صرف چار سالہ مختصر مدت کے لیے فوج میں بھرتی کیا جاتا ہے۔

اس اسکیم پر بھارت بھر میں خاصی تنقید ہوئی ہے، متعدد ریاستوں میں نوجوانوں نے احتجاج کیا، کیونکہ اس اسکیم کے تحت نہ تو مستقل ملازمت کی ضمانت ہے اور نہ ہی ریٹائرمنٹ کے بعد روایتی فوجی مراعات۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’اگنی ویر اسکیم‘ سے نہ صرف نوجوانوں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے، بلکہ اس سے بھارتی فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور حوصلے پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی