توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز
اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔
جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے بعد واپس چلی گئی۔ اور عدالت نے کیس کی کارروائی کیے بغیر سماعت منگل تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بڑا فیصلہ : اعلیٰ عہدیدار کسی بھی ملک سے تحائف نہیں لیں گے
اس موقع پر علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کے اہل خانہ، سلمان اکرم راجا اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی، وکیل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔














