ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔

ایونٹ کا آغاز  9  ستمبر بروز منگل سے ہوگا جبکہ فائنل 28 ستمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے میں 2 گروپس بنائے گئے ہیں۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات، عمان کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا

گروپ اسٹیج کے میچز کی تفصیل:

9  ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ
10  ستمبر: بھارت بمقابلہ یو اے ای
11  ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
12  ستمبر: پاکستان بمقابلہ عمان
13  ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
14  ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان
15  ستمبر: یو اے ای بمقابلہ عمان، سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ
16  ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان
17  ستمبر: پاکستان بمقابلہ یو اے ای
18  ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
19  ستمبر: بھارت بمقابلہ عمان

گروپ اسٹیج کے بعد ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر4 مرحلے میں پہنچیں گی جن کے مقابلے 20 تا 26 ستمبر جاری رہیں گے۔

ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا جس میں سپر4 کی سرفہرست 2 ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں سب سے زیادہ توجہ 14  ستمبر کو روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر مرکوز ہوگی۔

اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp