نوجوان گریجویٹس کے لیے خوشخبری، حکومت نے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے نوجوان گریجویٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے روشناس کروانا اور انہیں پارلیمانی امور کی عملی تربیت دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟

اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام 6 ماہ پر مشتمل ہوگا، جس میں 53 انٹرن شپ پوزیشنز دستیاب ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

انٹرن شپ کے لیے واک ان انٹرویوز 12 اور 13 اگست 2025 کو صبح 10 بجے منعقد ہوں گے۔ انٹرویوز کا مقام اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس (ایم ایل اے ہاسٹل)، نیو وزیراعظم ہاؤس کے قریب جلال آباد مظفرآباد مقرر کیا گیا ہے۔

درخواست دہندگان کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ کم از کم 14 سالہ تعلیم رکھتے ہوں، جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ یونیورسٹی سے حاصل کی گئی ہو۔ امیدوار کے تعلیمی نتائج میں کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔ بی ایس پروگرام کے 8ویں سمسٹر میں زیر تعلیم طلبہ بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے، جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔

درخواست دینے کے اہل صرف آزاد کشمیر کے پہلے درجے کے ریاستی باشندے اور وہ مہاجرین ہوں گے جو مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور پاکستان میں مقیم ہیں۔ امیدواروں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کیا جائےگا۔

درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کے وقت درخواست فارم کی ہارڈ کاپی، سی وی، تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کی نقول اور اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ کسی قسم کا ٹی اے ڈی اے فراہم نہیں کیا جائے گا۔ ایسے امیدوار جو اس سے قبل یہ انٹرن شپ مکمل کر چکے ہیں، دوبارہ درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایس پی آر انٹرن شپ کے شرکا کا لاہور گیریژن شوٹنگ گیلری کا دورہ

قانون ساز اسمبلی نے یہ حق محفوظ رکھا ہے کہ کسی بھی وقت انٹرن شپ پوزیشنز میں کمی یا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دے گا بلکہ انہیں جمہوری و پارلیمانی نظام کو عملی طور پر سمجھنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی