صدر مملکت آصف زرداری کی سالگرہ پر ملک بھر میں تقریبات، خدمات کو خراج تحسین

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں جیالوں نے جوش و خروش سے تقریبات کا انعقاد کیا، جن میں صدر مملکت کی سیاسی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری اور پیپلز لیبر بیورو کے مرکزی انچارج چوہدری منظور احمد نے کیک کاٹا۔

اس کے علاوہ شہید بینظیر آباد (نواب شاہ) میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف علی زرداری کی سالگرہ کی مرکزی تقریب پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، ضلعی صدر سالم زرداری اور میر محمد سیال نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔

تقریب میں پارٹی عہدیداران، کارکنوں، میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤن چیئرمین اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جیالوں نے جیے بھٹو کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد شریک کارکنوں میں کیک اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے اس موقع پر کہاکہ مردِ حر آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ پارٹی اور عوام انہیں قائدانہ صلاحیتوں اور جمہوری جدوجہد کے باعث بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے واضح ہدایت ہے کہ عوام کی خدمت کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے، اور ان کی پارٹی کارکنوں و عوام کے لیے خدمات پر ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی: شاہین آفریدی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟

وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی