نیو میکسیکو یونیورسٹی کے ہاسٹل میں ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا ہلاک اور 19 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس نے 18 سالہ جان فیونٹس کو گرفتار کر کے قتل، اقدامِ قتل اور شواہد چھپانے کے الزامات عائد کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ، 2 فائر فائٹرز ہلاک، حملہ آور مردہ حالت میں ملا
واقعہ جمعے کی رات پیش آیا، جب 4 نوجوان ہاسٹل میں ویڈیو گیم کھیل رہے تھے۔
عینی شاہد کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں تھا اور اس نے 14 سالہ لڑکے کو سر میں گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے چوری شدہ پستول، خون اور دیگر شواہد برآمد ہوئے۔
فائرنگ کے بعد کیمپس عارضی طور پر بند کیا گیا، تاہم ہفتے سے دوبارہ کھول دیا گیا۔ یونیورسٹی نے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔














