بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانگی کے لیے ناسا مشن تیار

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ناسا کے 4 رکنی بین الاقوامی عملے نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے جمعرات کو طے شدہ روانگی سے قبل فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب

مشن کی قیادت ناسا کی خلاباز زینا کارڈمین کر رہی ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں ناسا کے مائیک فنک، جاپانی خلائی ادارے JAXA کے کیمیا یُوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل ہیں۔

یہ ٹیم لانچ کمپلیکس 39A سے اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن ’انڈیور‘ پر سوار ہو کر روانہ ہوگی۔

کینیڈی سینٹر پہنچنے پر زینا کارڈمین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہاں آکر اب مشن کی حقیقت کا احساس ہونے لگا ہے اور آنے والا ہفتہ ایک ایک لمحے کے ساتھ مزید سنجیدہ اور حقیقت سے قریب تر ہوتا جائے گا۔

مائیک فنک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہ اسپیس شٹل انڈیور پر فلوریڈا میں لینڈ کر چکے ہیں اور اب ایک اور ’انڈیور‘ یعنی ڈریگن انڈیور کے ذریعے خلا میں روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری کو ناسا کا عبوری سربراہ مقرر کردیا

یہ خلائی جہاز برطانوی جہاز HMS Endeavour کے نام پر رکھا گیا ہے جس پر کپتان جیمز کک نے 1768 سے 1771 کے دوران جنوبی بحرالکاہل کی مہم کی قیادت کی تھی۔

اس مشن کے لیے اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ استعمال ہوگا جو ڈریگن انڈیور کو زمین کے نچلے مدار میں لے جائے گا۔

لانچ جمعرات کو دوپہر 12 بجے (ایسٹ کوسٹ وقت کے مطابق) طے ہے، اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق رہا تو یہ جہاز 2 اگست کو آئی ایس ایس سے منسلک ہو جائے گا۔

وہاں یہ ٹیم ایکسپیڈیشن 73 کے عملے کا حصہ بنے گی، جو پہلے سے اسٹیشن پر موجود ہے۔ بعد ازاں ایکسپیڈیشن 74 کا عملہ ان کی جگہ لے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت