ویڈیو: گوگل میپ کے دکھائے راستے پر جانے والی گاڑی نالے میں جاگری

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر ممبئی میں گوگل میپ کی غلط رہنمائی کے باعث ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون ڈرائیور اپنی گاڑی سمیت نالے میں جاگری۔ خوش قسمتی سے خاتون کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ بیلاپور کے علاقے میں پیش آیا، جب متاثرہ خاتون نے گوگل میپ پر انحصار کرتے ہوئے راستہ منتخب کیا۔ نقشے نے بے بریج (Bay Bridge) کے نیچے کا راستہ دکھایا، جبکہ اصل راستہ پل کے اوپر سے جاتا تھا۔ غلط رہنمائی کے نتیجے میں گاڑی نالے میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیے گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے

عینی شاہدین کے مطابق، حادثے کے فوری بعد وہاں موجود شہریوں اور ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو نالے سے بحفاظت نکالا، جس کے بعد کرین کی مدد سے گاڑی کو بھی باہر نکال لیا گیا۔

گوگل میپ پر اندھا اعتماد خطرناک ثابت ہو رہا ہے

یہ واقعہ گوگل میپ پر اندھا اعتماد کرنے سے پیش آنے والے خطرات کا ایک اور افسوسناک ثبوت ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں کئی شہری ایسے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔

نومبر 2023 میں بھی اسی نوعیت کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جب ایک گاڑی گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر پل سے نیچے جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیے بھارت میں گوگل میپ نے 3 افراد کی جان لے لی

ماہرین اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک بار پھر گوگل میپ پر اندھا اعتماد نہ کرنے، خاص طور پر اجنبی یا پیچیدہ علاقوں میں، مقامی نشان دہی اور ہوشیاری کے ساتھ سفر کرنے کی تاکید کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان