چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس آئندہ 4 سے 5 روز میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
یہ بات جاتیا پارٹی (قاضی ظفر گروپ) کے سربراہ مصطفیٰ جمال حیدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد کہی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘فہرست سے خارج کر دیا
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بے امنی کا حل صرف انتخابات ہیں۔
دیگر رہنماؤں نے بھی فوری انتخابی اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت سے دہشتگردی اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔
لیبر پارٹی کے ڈاکٹر مستفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
جبکہ جمیعت علمائے اسلام کے مولانا منظور الاسلام نے سیاسی اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد
چیف ایڈوائزر نے خبردار کیا کہ کرپٹ عناصر انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں اور تمام جمہوری قوتوں پر زور دیا کہ وہ فسطائیت کے خلاف متحد رہیں۔
ملاقات میں 14 سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔